اسرائیلی فوج کی زہریلی گیس شیلنگ، ایک فلسطینی شہید ایک ہزار زخمی

Last Updated On 14 April,2018 01:10 pm

دو ہفتوں سے جاری مظاہروں کے دوران اسرائیلی وحشیانہ تشدد سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 28 ہو گئی

غزہ: (دنیا نیوز) فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی فورسز کی زہریلی آنسوگیس اور شیلنگ کے باعث 28 سالہ فلسطینی شہید ہوگیا جبکہ ایک ہزار شدید زخمی ہو گئے۔

گذشتہ 2 ہفتوں سے جاری اس کشیدگی سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 28 ہوگئی ہے، غزہ میں چھے ہفتوں پر مشتمل تحریک کے دوران صہیونی فوج نے پرامن فلسطینیوں پر طاقت کا وحشیانہ استعمال جاری رکھا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔