رینالہ خورد: شوہر نے گھریلو جھگڑے پر بیوی اور ساس قتل، سالی زخمی کر دی

Last Updated On 09 June,2018 05:15 pm

رینالہ خورد: (دنیا نیوز) دوہرے قتل کی لرزہ خیزواردات میں رینالہ خورد کے رہائشی نے گھریلو جھگڑے پر بیوی اور ساس کو قتل کر دیا جبکہ سالی کو زخمی کر دیا۔

خضر ٹاون میں دوہرے قتل کا انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں قمر عباس نامی شخص نے اپنی بیوی اور ساس کو بے دردی سے چھریوں کے وار کرکے قتل کر دیا اور گھر میں موجود 10 سال کی سالی سحر کو بھی شدید زخمی کر دیا۔ 

واقعہ کے بعد ملزم موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس تھانہ سٹی نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آلہ قتل اور لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر مزید کاروائی شروع کردی ہے جبکہ زخمی بچی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔