لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کے حوالے سے حکومت اوراپوزیشن نے ناکامی کااعتراف کرتے ہوئے معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں لے جانے پر اتفاق کیا ہے۔
اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید عمران خان سےاسلام آباد میں ملاقات کر رہے ہیں جس میں نگران وزیراعلی پنجاب کی تقرری کے حوالے سے اہم مشاورت ہو گی۔ تاہم اس سے قبل رانا ثنا اللہ اور میاں محمودالرشید کے درمیان رابطہ ہوا جس میں دونوں فریقین نے معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں لے جانے پراتفاق کیا۔ ترجمان اپوزیشن لیڈر کے مطابق میاں محمودالرشید عمران خان سے مشاورت کے بعد پارلیمانی کمیٹی کا اعلان کرینگے اور تحریک انصاف شام تک سپیکر کوپارلیمانی کمیٹی کے نام بھجوا دے گی۔