ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں حضرت شاہ شمسؒ سبزواری کے 765 ویں سالانہ عرس کی دو روزہ تقریبات کا آغاز ہو گیا، سجادہ نشین نے دربار کو غسل دیا اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔
ملتان میں عظیم صوفی بزرگ حضرت شاہ شمسؒ سبزواری کی عرس تقریبات کا آغاز سجادہ نشین نے دربار کو غسل اور پھولوں کی چادر چڑھا کر کیا۔ عرس میں شرکت کیلئے ملک بھر سے عقیدت مندوں کی بڑی تعداد دربار پر موجود ہے، عرس کی دو روزہ تقریبات کے دوران محفل سما، ذکر کی محافل کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے جبکہ رات کو مزار پر چراغاں بھی کیا جائے گا۔ عرس کے دوران سکیورٹی کے سخت ترین اقدامات کیئے گئے ہیں جبکہ مزار کے اندر جانیوالے راستوں پر واک تھرو گیٹ بھی نصب ہیں۔