اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیر اعلی پنجاب کے تقررسے متعلق عمران خان اور سابق ا پوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی آج دوپہر ملاقات ہوگی جس میں میاں محمود الرشید صورتحال سےآگاہ کریں گے ۔
چئیرمین تحریک انصاف عمران خان اور سابق ا پوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی آج دوپہر ڈیڑھ بجے ملاقات اسلام آباد میں ہورہی ہے جس میں میاں محمود الرشیدپنجاب میں نگران وزیراعلی کی تقرری کی صورتحال سےآگاہ کریں گے۔ اس دوران حکومت اوراپوزیشن کی ناکامی کی صورت میں پارلیمانی کمیٹی کے لئے ناموں پر مشاورت ہوگی معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جانے پر نگران وزیراعلی کے لئے دو حتمی نام تجویز کرنے پر بھی مشاورت ہوگی۔