میلسی: تیز رفتار ٹرک اور کار میں تصادم، 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی

Last Updated On 08 June,2018 08:40 am

میلسی: (دنیا نیوز) میلسی کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرک اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حادثے کا شکار ہونے والی کار میں ایک ہی خاندان کے افراد سوار تھے جن میں ماں اور اسکے 2 بیٹے جاں بحق ہو گئے جبکہ زخمی ہونے والے چوتھے شخص کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثہ میلسی کے قریب قومی شاہراہ پر اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار ٹرک اور کار میں خوفناک تصادم ہوا جس میں کار سوار 3 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ حادثے میں ٹرک ڈرائیور معمولی زخمی ہوا۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔