کابینہ چھوٹی اور غیر سیاسی، پروفیشنل لوگ شامل ہوں گے:‌ نگران وزیراعلیٰ

Last Updated On 09 June,2018 12:42 pm

لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے آج صبح مزار اقبال پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ نگران کابینہ میں پروفیشنل لوگوں کو شامل کیا جائے گا، کابینہ چھوٹی اور غیر سیاسی ہو گی.

نگران وزیراعلی نے شاعر مشرق اور مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کے مزار پر حاضری دی، ڈاکٹر حسن عسکری نے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی، انھوں نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعلی حسن عسکری نے کہا کہ کابینہ میں پروفیشنل لوگوں کو شامل کیا جائے گا، نگران کابینہ چھوٹی اور غیر سیاسی ہو گی۔ شفاف الیکشن کروانا نگران حکومت کی ذمہ داری ہے، الیکشن کمیشن کے فریم ورک کے مطابق تعاون فراہم کریں گے۔ضلعی انتظامیہ کوکہیں گے تمام سیاسی جماعتوں کوالیکشن میں یکساں مواقع دیں۔

ڈاکٹر حسن عسکری نے مزید کہا کہ نہ پہلے سیاسی ایجنڈا تھا نہ اب ہے، کارکردگی دیکھ کر تمام شکوک و شبہات دور ہو جائیں گے۔ علامہ اقبال نےجرمنی میں جونظم لکھی لگتا ہے آج کے دور کیلئے لکھی۔