فیصل آباد (دنیا نیوز ) فیصل آباد میں صوبائی اسمبلی کیلئے آزاد امیدوار کو مخالفین نے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
وقار احمد پی پی 109 سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار تھے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وقار احمد کا قتل پرانی دشمنی کی وجہ سے پیش آیا جس پر مخالف پارٹی نے ان پر فائرنگ کر دی۔
قتل کا واقعہ نشاط آباد تھانے کی حدود میں پیش آیا۔ ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے مقتول کے لواحقین کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے قاتلوں کی تلاش کا کام شروع کر دیا ہے۔
ویڈیو دیکھیں