فیصل آباد: دو کمسن بھائیوں کی لاشیں تالاب سے برآمد، پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل

Last Updated On 15 July,2018 01:50 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد کے علاقہ منصورآباد سے گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے دوکمسن بھائیوں کی لاشیں گھر کے قریب ہی واقع گندے پانی کے تالاب سے برآمد ہوگئیں۔ دونوں لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے الائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تھانہ منصورآباد کے علاقہ محلہ صدیق اکبر ٹاؤن کے رہائشی دوکمسن بھائی 5 سالہ ایان اور 3 سالہ ریحان گزشتہ روز گلی میں کھیلتے ہوئے لاپتہ ہو گئے،
گمشدگی کی اطلاع پولیس کو دے کر ورثاء اور محلے دار اپنی مدد آپ کے تحت بچوں کو تلاش کرنے لگے، آج صبح دونوں بھائیوں کی تشدد زدہ لاشیں گھر کے قریب ہی واقع گندے پانی کے تالاب سے برآمد ہوگئیں۔

پولیس نے دونوں لاشوں کو پوسٹارٹم کیلئے الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا، پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد دونوں بچوں کی موت کی وجہ معلوم ہوسکے گی، محلہ داروں کا کہنا ہے کہ اگر پولیس بروقت کارروائی کرتی تو شائد دونوں بچوں کی جان بچ سکتی تھی۔

 

 

Advertisement