لاہور: (دنیا نیوز) خون سفید ہوگیا، لاہور کے علاقے راوی روڈ میں بیٹے نے سفاکی دکھاتے ہوئے باپ اور سوتیلی ماں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کئے. پولیس کے مطابق تفتیش کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے.
ذاتی رنجش کا نتیجہ اپنوں کے خون سے ہاتھ رنگنے کی صورت میں نکلا، راوی روڈ کے علاقے میں بیٹے نے اپنے باپ اور سوتیلی ماں کو قتل کر دیا۔ ملزم علی نے پہلے دونوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے بعد فائرنگ کر دی جس کے باعث دونوں جاں بحق ہو گئے۔ اہل علاقہ کے مطابق شہباز اپنی تیسری بیوی کے ساتھ رہتا تھا، عینی شاہد کے مطابق علی نے پہلے والدین پر چھریوں کے وار کیے، پھر مزاحمت پر فائرنگ کر دی۔ ہمسائیوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے فائرنگ کی آواز سنی، جب باہر آئے تو شہباز اور اس کی بیوی کوخون میں لت پت پڑے دیکھا۔
واقعے کی اطلاع پر پولیس اور فرانزک کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کئے، پولیس کے مطابق واقعہ بظاہر ذاتی رنجش کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم تفتیش کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے۔