پشاور پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، جرائم میں ملوث 21 افراد گرفتار

Last Updated On 24 August,2018 10:45 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور پولیس کا عیدُ الاضحی سے پہلے آپریشن کلین اپ، شہر کے مختلف حصوں سے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث7 گروہوں کے 21 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ملک سعد شہید پولیس لائن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ اورڈکیت گروہ نے عید قرباں کے قریب آتے ہی اپنی کارروائیوں کا آغاز کر دیا تھا جو شہریوں کو اسلحہ کی نوک پر لوٹ کر اُنکو جمع پونجی سے محروم کر دیتےتھے۔ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 21ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان آئس نشے کے عادی ہیں اور نشے کی لت پورا کرنے کے لئے وارداتیں کرتے ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔