آسٹریلیا: (دنیا نیوز) کوئنز لینڈ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے سائنس دانوں نے سمندری چٹانوں کو تباہ ہونے سے بچانے کے لیے سٹار فش کلنگ روبوٹ متعارف کرا دیا۔
ایک رپورٹ کے مطابق کوئنز لینڈ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے سائنس دانوں نے گوگل کے مالی تعاون سے رینجربوٹ نامی روبوٹ تیار کیا ہے جو آسٹریلیا کے شمال مشرقی ساحل میں واقع دنیا کے وسیع ترین ورثے کے لیے بطور "روبو ریف پروٹیکٹر" کام کرے گا۔ وہ چٹانوں پر مشتمل علاقوں کی نگرانی کرے گا جو اس سے پہلے ممکن نہیں تھا۔
منصوبے میں شامل ایک پروفیسر کا کہنا ہے کہ سوفٹ ویئر روبوٹ کو سٹارفش کو غیرفعال کرنے کے قابل بنا دے گا جو کورل کو کھا جاتا ہے اور نقصان دہ انجکشن کو بھی فعال کرتا ہے اور یہ انجکشن ریف کی دیگر پیداوار کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔