جکارتہ: (دنیا نیوز) ایشین گیمز کی اختتامی تقریب، پاکستان کا 358 رکنی قومی دستہ سونے چاندی کا کوئی تمغہ نہ جیت سکا۔
ایشیا کا سب سے بڑا کھیلوں کا میلہ اختتام پذیر، تقریب میں کھلاڑیوں کا مارچ پاسٹ، ہلہ گلہ کرتے ایتھلیٹس کی خوشی دیدنی تھی۔ بارش نے گویا خوشیوں کے رنگ بکھیر دیے، برساتیاں پہنے سب کا جذبہ عروج پر رہا۔ میگا ایونٹ میں 45 ملکوں کے 11 ہزار کھلاڑی اِن ایکشن ہوئے، میڈلز کی دوڑ چین نے جیت لی، 132 گولڈ کے ساتھ دو سو نواسی تمغے حاصل کیے۔ جاپان دوسرے، جنوبی کوریا تیسرے جبکہ میزبان ملک چوتھے نمبر پر رہا۔
22 کروڑ عوام کے 341 رکنی قومی دستے نے مایوس ہی کیا، سونے اور چاندی کے تمغے سے ٹوٹل محروم رہے۔ کبڈی، اسکواش، کراٹے کی 19 سالہ نرگس اور جیولن تھرو کے ندیم ارشد نے بمشکل ایک ایک کانسی کا تمغہ جیتا۔ قومی کھیل ہاکی میں روایتی حریف بھارت سے شکست کے بعد چوتھی پوزیشن ملی، یوں پاکستان کو ٹیبل پر 34واں نمبر ملا۔
کھیلوں کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑے ایونٹ میں قومی کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی کی وجہ ملک میں کھیلوں کے شعبہ میں حکومت کی عدم دلچسپی ہے۔