ایشین گیمز میں قومی ہاکی ٹیم کا فاتحانہ آغاز

Last Updated On 20 August,2018 08:37 pm

جکارتہ: (دنیا نیوز) ایشین گیمز میں فٹبال کے بعد پاکستان نے ہاکی میں بھی کمال کر دکھایا، تھائی لینڈ کو دس صفر سے پچھاڑ دیا، محمد عتیق نے تین گول اسکور کیے۔

جکارتہ میں جاری اٹھارہویں ایشین گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم اپنے پہلے پول میچ میں تھائی لینڈ کے مدمقابل ہوئی۔ قومی کھلاڑیوں نے کھیل کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا۔ محمد عتیق نے گولز کی ہیٹ ٹرک مکمل کی، محمد ارشد نے دو بار گیند کو گول پوسٹ کی راہ دکھائی۔ حریف تھائی کھلاڑی مکمل طور پر بے بس نظر آئے اور یوں پہلے مقابلے میں شاہینوں کو دس صفر کی کامیابی ملی۔