جکارتہ: (روزنامہ دنیا) 40 کھیلوں میں مقابلوں کیلئے 45 ممالک کے 11 ہزار کھلاڑی جکارتہ پہنچ گئے۔
انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں رنگارنگ تقریب کے ساتھ 18ویں ایشین گیمز کا افتتاح ہوگیا، مقامی فنکاروں کی پرفارمنس پر شائقین جھوم اٹھے۔گلوکاروں نے آواز کا جادو جگا کر حاضرین کا خوب لہو گرمایا، سارا ایشیا ایک ہوگیا۔ 45 ممالک کے 11 ہزار کھلاڑیوں کے درمیان 452 گولڈ میڈلز جیتنے کی جنگ چھڑ گئی۔ ایونٹ میں 40 کھیلوں کا انعقاد ہوگا، پاکستان کا دستہ بھی سبز ہلالی پرچم کیساتھ افتتاحی تقریب میں شریک رہا۔
پاکستانی کھلاڑی 35 کھیلوں میں حصہ لیں گے تاہم خواتین کھلاڑی صرف 15 کھیلوں میں نظر آئیں گی۔