ہاکی چیمپئنز ٹرافی ، پاکستان آج ارجنٹینا سے ٹکرائے گا

Last Updated On 28 June,2018 11:52 am

لاہور (دنیا نیوز ) ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان آج پھر میدان میں اترے گا، قومی ٹیم کو ارجنٹینا کا چیلنج درپیش ہوگا، میگا ایونٹ میں گرین شرٹس کو اپنے پہلے تینوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا آخری ایڈیشن جاری ہے جس میں پاکستان اپنا چوتھا میچ آج ارجنٹینا کے خلاف کھیلے گا، دونوں ٹیمیں شام 6 بجے میدان میں اتریں گی۔

ناکامیوں کی ہیٹ ٹرک کے بعد گرین شرٹس ٹرافی کی دوڑ سے باہر ہو چکے، میزبان ہالینڈ نے قومی ٹیم کو چار صفر جبکہ آسٹریلیا نے دو ایک سے ہرایا۔

بھارت کے ہاتھوں بھی چار صفر کی شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا، چھ ممالک کے ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کا پوانٹس ٹیبل پر آخری نمبر ہے۔