چیمپئنز ٹرافی کے لیے 22 رکنی قومی ہاکی سکواڈ کا اعلان

Last Updated On 30 May,2018 09:20 pm

لاہور: (دنیا نیوز) چیمپئنز ٹرافی کے لیے 22 رکنی قومی ہاکی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ رضوان سینئر ٹیم کی قیادت کریں گے۔

چیمپئنز ٹرافی کے لیے 22 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان، رضوان سینئر ٹیم کے کپتان ہوں گے۔ گرین شرٹس کا تربیتی کیمپ ایمسٹرڈیم میں لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ قومی ٹیم 2 جون کو ہالینڈ روانہ ہوگی، 23 جون کو چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔ آخری چیمپئنز ٹرافی میں آسٹریلیا سمیت چھ ٹیمیں شامل ہیں جس کا فائنل یکم جولائی کو کھیلا جائے گا۔