چمپئینز ٹرافی کے لیے قومی ہاکی ٹیم کا پریکٹس کیمپ جاری

Last Updated On 29 May,2018 05:34 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں چمپئینز ٹرافی کے لیے قومی ہاکی ٹیم کا پریکٹس کیمپ جاری، فٹنس کو 100 فیصد بنانے کے لیے گورے فزیکل ٹرینر کی خدمات، کھلاڑی گراؤنڈ میں جان مارنے لگے۔

چمپئینز کا چمپیئین بننے کے لیے 100 فیصد فٹنس پر توجہ مرکوز، پاکستان ہاکی ٹیم کے آسٹریلوی فزیکل کوچ ڈینیل بیری نے کراچی کیمپ میں کام شروع کردیا۔کھلاڑیوں کو فٹ رکھنے کے لیے مختلف طریقوں سے ٹریننگ دی جا رہی ہے۔ فزیکل ٹرینر کا کہنا ہے کہ فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، یویو ٹیسٹ کا لیول اکیس پر پاس ہوگا۔ میگاایونٹ کے لیے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا انتخاب کل عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم میں ٹرائلز کے بعد کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ چمپئینز ٹرافی میں 23 جون کو پاکستان پہلے میچ میں بھارت سے ٹکرائے گا، جس کی تیاری قومی کھلاڑیوں نے ابھی سے کرلی ہے۔