کراچی: (دنیا نیوز) سندھ میں امن وامان کی صورتحال اطمینان بخش، صاف پانی پراجیکٹ پنجاب سے زیادہ بہتر ہے، بلاول بھٹو کا کراچی میں تقریب سے خطاب، پیپلزپارٹی ہمیشہ غریبوں کے حقوق کی بات کرتی ہے۔
کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پورے صوبے میں امن وامان کی صورتحال بہترہے۔ صوبے میں پانی کا مسئلہ ہے پھر بھی سندھ کا صاف پانی پراجیکٹ پنجاب سے زیادہ بہتر ہے، پینے کے پانی کیلئے آراو پلانٹ لگائے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تھر کے حوالے سے پروپگنڈا کیا گیا، پیپلزپارٹی ہمیشہ غریبوں کے حقوق کی بات کرتی ہے۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے غریبوں کی مدد کی، پیپلزپارٹی نے غریبوں کو بلاسود قرضے دیے، سندھ میں تعلیم اور صحت کے شعبے میں کافی بہتری آئی ہے۔ پورے صوبے میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہے۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ خواتین کو با اختیار کر رہے ہیں تاکہ وہ کاروبار کرسکیں، غریب خواتین کو بلاسود قرضے فراہم کررہے ہیں۔