سابق ہاکی اولمپئن منصور احمد انتقال کر گئے

Last Updated On 12 May,2018 10:19 pm

لاہور: (دنیا نیوز) گول کیپر منصور احمد دل کے عارضے میں مبتلا تھے، منصور احمد طبیعت خراب ہونے پر آج صبح سے وینٹی لیٹر پر تھے۔ منصور احمد کو آج صبح طبعیت بگڑنے پر آئی سی یو منتقل کیا گیا تھا۔

سابق ہاکی اولمپیئن منصور احمد طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ منصور احمد دل کے عارضے میں مبتلا اور گزشتہ کئی ماہ سے قومی ادارہ برائے امراض قلب میں زیر علاج تھے۔49 سالہ عالمی شہرت یافتہ گول کیپر کا دل صرف 20 فیصد کام کررہا تھا، ان کے دل میں 7 اسٹنٹس ڈالے گئے تھے جب کہ گردوں اور پھیپھڑوں نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا تھا، یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹروں نے انہیں ہارٹ ٹرانسپلانٹ (دل کی پیوندکاری) کا مشورہ دے رکھا تھا۔

آج صبح منصور احمد کی حالت بگڑ گئی جس کے بعد انہیں وارڈ سے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں منتقل کیا گیااور ہارٹ لنگز مشین لگا دی گئی۔

کرکٹرشاہد آفریدی نے ان کا علا ج کرانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ ید رہے کہ منصور احمد نے تین ورلڈ کپ مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ منصور احمد نے 1994 ورلڈ کپ کے ہیرو کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ منصور احمد نے 1986 سے 2000 تک پاکستان کی نمائندگی کی۔