کامن ویلتھ گیمز میں قومی ہاکی ٹیم میڈل کی دوڑ سے باہر

Last Updated On 10 April,2018 06:33 pm

برسبین: (دنیا نیوز) بھارت اور انگلینڈ نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، گرین شرٹس کل آخری میچ ملائیشیا سے کھیلے گی۔

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی، گروپ بی میں انگلینڈ اور بھارت نے کوالیفائی کر لیا۔ بریسبین میں جاری گیمز کا مینز ہاکی ایونٹ چھٹے روز بھارت نے ملائیشیا کو دو ایک سے ہرایا ویلز کے بعد اس میچ کی جیت نے بھارت کو سیمی فائنل کا ٹکٹ دلا دیا۔ انگلینڈ نے ملائیشیا کے بعد ویلز کو تین دو سے زیر کر کے فائنل فور میں سیٹ پکی کر لی۔

گروپ بی کی دونوں ٹیموں کے فائنل ہو جانے پر پاکستان، ملائیشیا اور ویلز کی چھٹی ہو گئی۔ پاکستان کے ویلز،بھارت اور اتفاق سے انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ برابری پر ختم ہوئے۔ میچ نہ ہارنے پر کچھ امید تھی لیکن اب وہ بھی دم توڑ گئی ہے۔ پاکستان اور ملائیشیا کا آخری گروپ میچ گیارہ اپریل کو ملائیشیا کے ساتھ شیڈول ہے۔