چیمپئنز ٹرافی ہاکی ، پاکستان نیدرلینڈ مقابلہ آج

Last Updated On 27 June,2018 05:31 pm

ایمسٹرڈیم (دنیا نیوز ) ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اپنے تیسرے میچ میں آج نیدر لینڈز کے خلاف میدان میں اترے گا، میگا ایونٹ میں بھارت اور آسٹریلیا قومی ٹیم کو شکست سے دوچار کر چکے ہیں۔

ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا آخری ایڈیشن جاری ہے، گرین شرٹس آج پھر میدان میں اتریں گی، قومی ٹیم کو میزبان نیدر لینڈز کا چیلنج درپیش ہے۔

دونوں ٹیمیں رات 11 بجے مد مقابل ہوں گی، میگا ایونٹ میں پاکستان اپنے پہلے دونوں میچ ہار چکا، بھارت نے چار صفر جبکہ آسٹریلیا نے قومی ٹیم کو دو ایک سے شکست دی تھی۔