ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم کی آخری پوزیشن

Last Updated On 01 July,2018 05:19 pm

ہالینڈ: (دنیا نیوز) آخری ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم نے ناکامیوں کی اخیر کر دی، بیلجئیم سے دوبارہ ہار کر چھٹی یعنی آخری پوزیشن حاصل کر لی۔

ہالینڈ میں ہونے والی آخری ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے آخری روز ٹیم پاکستان کو آخری پوزیشن مل گئی۔ بیلجئیم کے ساتھ پانچویں پوزیشن کے میچ میں چار تین کی ہار سے چھٹی پوزیشن ہاتھ آئی۔ مقررہ وقت میں 2-2 سے برابر رہنے والے میچ کا فیصلہ پنلٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا، علی شان اور توثیق ارشد کے بعد ابوبکر محمود کے گول بھی پاکستان کو بری شکست سے نہ بچا سکے، ایونٹ میں قومی کھلاڑی 6 میں سے 5 میچوں میں ناکام رہے۔