لاہور: (دنیا نیوز) ایشین گیمز کے ہاکی فائنل میں انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد جاپان نے پہلی بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا، ملائیشیا کو پنلٹی شوٹ آؤٹ پر تین ایک کی شکست ہو گئی۔
ایشین گیمز ہاکی کے فائنل میں جاپان نے ملائیشیا کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد شکست دے کر سونے کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔ جاپان اور ملائیشیا کے درمیان میچ مقررہ وقت تک 6-6 گول سے برابر رہا جس کے بعد میچ کا فیصلہ پینلٹی شوٹ آؤٹ پر کیا گیا۔ پینلٹی اسٹروکس پر جاپان نے ملائیشیا کو 1-3 سے شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا جبکہ ملائیشیا کے حصے میں چاندی کا تمغہ آیا۔