جکارتہ: (دنیا نیوز) ایشین گیمز میں قومی ہاکی ٹیم کی مسلسل پانچویں فتح، پاکستان نے بنگلا دیش کو بھی ہرا دیا۔
شاہینوں کی ایشین گیمز میں لگاتار پانچویں کامیابی، جکارتہ میں پاکستان ہاکی ٹیم چھا گئی۔ گرین شرٹس نے بنگلہ دیش کو صفر کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دی۔ قومی کھلاڑی مبشر علی اور محمد عتیق نے 2،2 گول اسکور کیے جبکہ علی شان نے ایک گول اسکور کیا۔
Here s the teams stand (Pool B) after day five of the men s hockey event at the Asian Games 2018 on 28th August 2018
— Pakistan Hockey (PHF) (@PHFOfficial) August 28, 2018
Event Details: https://t.co/NT5zfMaxQv#PakistanHockeyFederation #PHF #AsianGames #AHF #pakhockey #MissionAsianChampion #AsianGames2018 pic.twitter.com/TdvsvSWIbc
قومی ہاکی ٹیم گروپ بی میں اپنے پانچوں میچ جیت کر سرفہرست ہے اور ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ سیمی فائنل میں قومی ٹیم کا جوڑ کوریا سے پڑے گا۔