لندن: (دنیا نیوز) سرجم ریٹکلف نے چیلسی فٹبال کلب کو خریدنے سے انکارکرتے ہوئے کسی اور کلب کی خریداری کیلئے آفر دینے کا اعلان کردیا۔
برطانیہ کے امیر ترین شخص سرجم ریٹکلف نے چیلسی فٹبال کلب کو خریدنے سے انکارکرتے ہوئے کسی اور کلب کی خریداری کیلئے آفر دینے کا اعلان کردیا ہے۔ 65 سالہ سر جم ریٹکلف اربوں پاؤنڈ مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں اور چیلسی کے ایسے مداح ہیں جو ہر سال فیورٹ کلب کے پورے سیزن کا ٹکٹ خریدتے ہیں تاہم انہوں نے حیرت انگیز طور پر پسندیدہ کلب خریدنے سے انکار کرتے ہوئے کسی اور کلب کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ سرجم ریٹکلف نے گزشتہ سال سوئس فٹبال کلب لوزانے سپورٹس خریدا تھا۔