لندن: (روزنامہ دنیا) میری سائیڈ پولیس نے مصری اسٹرائیکر کی قانون کے برخلاف حرکت کا نوٹس لے لیا۔
مصری فٹبالر محمد صالح پر دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے کا الزام ہے جس کے بعد میری سائیڈ پولیس نے مصری اسٹرائیکر کی جانب سے خلاف قانون حرکت کا نوٹس لے لیا ہے۔ معمول کی ٹریننگ کیلئے گراؤنڈ کی طرف جانے والے محمد صالح اپنی گاڑی میں موبائل فون پر بات کر رہے تھے جن کو اس بات کا بھی اندازہ نہیں ہوا کہ ایک قریبی گاڑی سے ان کی ویڈیو بنائی جا رہی ہے۔ ویڈیو بنانے والے شخص نے اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا اور پولیس حکام اب اس واقعے کی تحقیق کر رہے ہیں۔