جرمنی میں چوری ہونے والی 48 ٹن وزنی کرین مصر سے برآمد

Last Updated On 24 June,2018 05:18 pm

جرمنی: (دنیا نیوز) کوئی چھوٹی موٹی چیز نہیں، چوروں نے درجنوں ٹن وزنی کرین چوری کر کے دوسرے ملک پہنچا دی۔ پولیس نے 3 ماہ کے بعد چوری ہونے والی کرین کا پتا چلا لیا۔

19 مارچ 2018 میں جرمنی کے شہر شٹوٹگارٹ میں 48 ٹن وزنی کرین چوری ہوئی، پولیس نے تمام متعلقہ اداروں کی مدد سے گم ہونے والی کرین کا سراغ لگانے کی پوری کوشش کی مگر کوئی کامیابی نہ ملی۔ پولیس نے چوروں کا پتا چلانے کے لیے مجرم کی نشاندہی پر پانچ ہزار یورو انعام کا بھی اعلان کیا۔

آخر کار پولیس کو 3 ماہ کے بعد کرین کے بارے میں پتا چلا کہ وہ مصر کے شہر اسکندریہ پہنچا دی گئی ہے اور اس وقت اسکندریہ کے کسٹم حکام کے پاس ہے۔ جرمنی کے اخبارات میں کرین کی گمشدگی سے زیادہ اس کی مصر برآمد کو حیران کن قرار دیا جا رہا ہے۔ چوروں نے دیو ہیکل مشین کو ایک ملک سے دوسرے ملک پہنچا دیا اور کسی کو کانوں کان خبر تک نہ ہوئی۔ جہاں ایک سوئی بھی بیرون ملک بغیر چھان بین کے نہیں جاسکتی وہاں 48 ٹن وزنی کرین بھلا کیسے چلی گئی۔

Advertisement