قاہرہ: (ویب ڈیسک) معزول صدر حسنی مبارک کے دور کی اہم سیاسی شخصیت اور سابق وزیراعظم مصرعلی لطفی 83 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
مصر کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق سابق وزیراعظم علی لطفی قاہرہ کے ہسپتال میں انتقال کر گے ہیں۔علی لطفی 1985ء اور 1986ء کے دوران مصری پارلیمنٹ کے سپیکر اور 1989ء میں پارلیمنٹ کے رکن رہے۔ وہ سابق صدر انور سادات کےدور میں وزیرخزانہ بھی رہ چکے ہیں، تاہم سب سے اہم سیاسی کردار انہوں نے حسنی مبارک کے دور میں وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز رہتے ہوئے ادا کیا۔