برطانیہ: (دنیا نیوز) لیور پول کے فارورڈ محمد صالح کو شاندار کارکردگی کا انعام مل گیا، مصری سپر سٹار کھلاڑی 'فٹبال رائٹرز ایسوسی ایشن' ایوارڈ کے لیے پلیئر آف دی ایئر نامزد ہو گئے۔
انگلش میڈیا کے مطابق لیور پول کے سٹار فارورڈ محمد صالح "فٹبال رائٹرز ایسوسی ایشن" ایوارڈ کے لیے سال کے بہترین کھلاڑی نامزد ہو گئے ہیں۔ پچیس سالہ مصری کھلاڑی نے لیگ میں لیور پول کی نمائندگی کرتے ہوئے چونتیس میچوں میں اکتیس گول اسکور کیے۔ شاندار کارکردگی پر محمد صالح کو اپریل میں پروفیشنل فٹبالرز ایسوسی ایشن کا پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ ملا۔
رائٹرز ایسوسی ایشن ایوارڈ سال کے بہترین کھلاڑیوں میں مانچسٹر سٹی کے مڈ فیلڈر، کیون ڈی بروئن اور ٹوٹنہم کے اسٹرائیکر ہیری کین بھی شامل ہیں۔