امریکہ: (دنیا نیوز) امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے چار ہزار برس پرانہ معمہ حل کر لیا۔ مصرکے ایک مقبرے سے برآمد شدہ ممی مرد کی تھی یا خاتون کی ڈی این اے ٹیسٹ سے جواب مل گیا۔
امریکی تحقیقاتی ایجنسی ایف بی آئی نے ایک صدی پہلے مصر کے ایک مقبرے سے برآمد ہونے والی چار ہزار سال پرانی ممی کا معمہ حل کردیا۔ یہ ممی کسی کی تھی؟ ڈی این اے ٹیسٹ سے جواب مل گیا۔ ممی 1915 میں مصر کے ایک مقبرے سے ملی تھی جہاں قدیم مصر کا گورنر اپنی اہلیہ سمیت دفن تھا، لیکن ممی ان میں سے کس کی تھی یہ معمہ ایک صدی سے حل طلب تھا۔
ماہرین آثار قدیمہ کی جانب سے مدد مانگنے پر ایف بی آئی نے تحقیقات شروع کی اور ممی کے دانت سے ڈی این اے سیمپل حاصل کرلیا۔ ٹیسٹ سے ثابت ہوا کہ وہ ممی مقبرے میں دفن گورنر کی تھی۔ ماہرین چار ہزار سال پرانی ممی سے ڈی این اے کے حصول کو تاریخی کامیابی قرار دے رہے ہیں۔