فرعون کی ماں 'نیفرتیتی' کا مقبرہ کہاں ہے؟

Last Updated On 07 May,2018 08:35 pm

مصر: (ویب ڈیسک) فرعون کی ماں نیفرتیتی کے مقبرے کے حوالے سے اہم معلومات سامنے آگئی ہیں، مصری حکام نے برسوں پرانی تلاش ترک کردی۔ فرعون کے کمرے کیساتھ خفیہ کمرے کی موجودگی کا دعویٰ بھی مسترد کردیا۔

مصری حکام نے فرعون (طوطن خامن) کے مقبرے میں خفیہ کمرے کی تلاش کا عمل روک دیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس نتیجے پر پہنچنے ہیں کہ ایسے کسی کمرے کا کوئی وجود نہیں ہے۔2015 میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں کہا گیا تھا کہ فرعون کی ماں "نیفرتیتی کی تدفین" فرعون کے مقبرے کیساتھ بنائے گے ایک خفیہ اور چھوٹے مقبرے میں کی گئی ہو گی اور ممکن ہے کہ ان کی باقیات وہاں موجود ہوں۔

خیال رہے کہ نیفرتیتی کی باقیات آج تک نہیں مل سکیں اور اس کا تین ہزار سال قدیم مجسمہ اسے قدیم مصر کی سب سے جانی پہچانی خاتون بناتا ہے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ نیفرتیتی نے اپنے شوہر کے انتقال کے بعد طوطن خامن(فرعون) کی تخت نشینی تک مصر پر حکومت بھی کی تھی۔

نئی تحقیق کے مطابق فرعون کے مقبرے کیساتھ کوئی کمرہ موجود ہی نہیں ہے۔ اگر یہ کمرہ دریافت ہوتا تو یقیناً یہ کئی دہائیوں میں مصری نوادرات اور آثارِ قدیمہ میں سب سے بڑی دریافت ہوتی۔ 

Advertisement