قاہرہ: (دنیا نیوز) ماہرین آثار قدیمہ کی نئی کھوج، مصر میں فرعون کے دور سے تعلق رکھنے والے 25 سو سال پرانے 5 مقبرے دریافت کر لیے گئے۔
ماہرین آثار قدیمہ نے فرعون کے دور سے تعلق رکھنے والے پانچ مقبرے دریافت کر لیے، 2 ہزار 5 سو سال پرانے مقبروں میں لاش کو محفوظ کرنے سمیت آخری رسومات میں استعمال ہونے والی کئی اشیاء سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
دوسری جانب قاہرہ کے جنوب میں واقع انتہائی گہرائی میں اترنے والے تہہ خانے سے بھی حنوط شدہ انسانی باقیات ملی ہیں۔