واشنگٹن: (دنیا نیوز) تدفین آج ریاست میری لینڈ کے شہر ایناپولیس میں امریکی نیول اکیڈمی میں کی جائے گی۔
جان مکین کے خاندان کے مطابق ٹرمپ کو آخری رسومات میں مدعو نہیں کیا گیا۔ سابق صدور بل کلنٹن، باراک اوبامہ اور بش اپنی اہلیہ سمیت شریک تھے۔ ویتنام جنگ کے ہیرو کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے کانگریس رہنماؤں کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، جان مکین 81 برس کی عمر میں منگل کے روز انتقال کر گئے تھے۔ وہ دماغی سرطان کے عارضے میں مبتلا تھے۔