ماسکو: (دنیا نیوز) روس میں صدر پیوٹن کی جانب سے ممکنہ پنشن اصلاحات کے معاملے پر ہزاروں افراد احتجاج کرتے سڑکوں پر نکل آئے۔
معاشی ضروریات کے پیش نظر روسی صدر نے پنشن لینے کی عمر میں اضافہ کرنے کی تجویز دی تھی۔ پیوٹن کا کہنا ہے کہ مرد حضرات کے لیے پنشن کی عمر 60 سے بڑھا کر 65 کرنے میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی جبکہ خواتین کے لیے ریٹائرمنٹ کی عمر 55 سے بڑھا کر 60 کردی جائے گی۔ اس سے قبل حکومت کی جانب سے خواتین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 63 کرنے کی تجویز بھی دی گئی تھی۔