عالمی منڈی میں سونا 2 ڈالر فی اونس سستا

Last Updated On 03 September,2018 04:47 pm

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل اور سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان، خام تیل 70 سینٹس جبکہ سونا 2 ڈالر سستا ہوگیا۔

عالمی منڈی میں خام تیل اور سونے کی قیمت میں کمی دیکھی جارہی ہے۔ امریکی خام تیل 70 سینٹس کمی سے 69 ڈالر 60 سینٹس جبکہ برطانیوی خام تیل 50 سینٹس کمی کے بعد 77 ڈالر 40 سینٹس کی سطح پر آگیا ہے۔ دوسری جانب سونے کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ عالمی منڈی میں سونا 2 ڈالر کمی کے بعد 1205 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

سونے اور تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سرمایا کاروں کی جانب سے خریداری میں عدم دلچسپی ہے۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق اس وقت حالات بتا رہے ہیں کہ عالمی سطح پر معاشی بحران پیدا ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے خام تیل اور سونے کی قیمت میں کسی وقت بھی کوئی بڑی تبدیلی ممکن ہے۔

Advertisement