کراچی: (دنیا نیوز) دس گرام سونا 46939 روپے، فی اونس 1185 ڈالر کی سطح پر رہا، چاندی کی فی تولہ قیمت 10 روپے اضافے سے 740 روپے ہوگئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخ میں 8 ڈالرکا اضافہ ہوا اور فی اونس سونے کی قیمت 1185 ڈالر ہوگئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد کراچی، حیدرآباد، لاہور، ملتان، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 54 ہزار 750 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 343 روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 46 ہزار 939 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 10 روپے اضافے سے 740 روپے ہوگئی۔