کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1265 ڈالر، مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخ میں 9 ڈالر کا اضافہ ہوا اور فی اونس سونے کی قیمت 1265 ڈالر ہوگئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد کراچی، حیدرآباد، لاہور، ملتان، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 59 ہزار 500 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 43 روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 51 ہزار 11 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 780 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔