کراچی: (روزنامہ دنیا) فی تولہ سونا 57 ہزار 800، دس گرام 49 ہزار 542 روپے ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران سونے کے نرخ میں 9 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا۔ فی اونس سونے کی قیمت1293 ڈالر سے بڑھ کر 1302ڈالر ہوگئی، بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔
آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق7 روز کے دوران ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1150 روپے کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 56 ہزار 650 روپے سے بڑھ کر 57 ہزار 800 روپے ہوگئی۔ اسی طرح 600روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 48 ہزار954 روپے سے بڑھ کر 49 ہزار554 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 10روپے اضافے سے 770 روپے ہوگئی۔