کراچی: (روزنامہ دنیا) عالمی منڈی میں سونے کے نرخ میں اضافہ، فی اونس 1270 ڈالر کی سطح پر رہا۔ مقامی مارکیٹ میں بھی دس گرام 51 ہزار 11 روپے کا ہوگیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخ میں ایک ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور فی اونس سونے کی قیمت 1270 ڈالر ہوگئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے کی کمی دیکھی گئی۔
جس کے بعد کراچی، حیدرآباد، لاہور، ملتان، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 59 ہزار 500 روپے ہوگئی، اسی طرح 86 روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 51 ہزار 11 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 780 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔