کراچی: (روزنامہ دنیا) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی، مقامی مارکیٹ میں دس گرام سونا 49 ہزار 554 روپے، عالمی مارکیٹ میں فی اونس 1294 ڈالر کی سطح پر رہا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخ میں 5 ڈالر کی کمی دیکھی گئی اور فی اونس سونے کی قیمت 1294 ڈالر ہوگئی، بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کوملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 150 روپے کی کمی آئی، جس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت57 ہزار 800 روپے ہوگئی، اسی طرح 129 روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 49 ہزار 554 روپے ریکارڈ کی گئی، جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 770 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔