عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا، پاکستان میں سستا

Last Updated On 09 July,2018 06:02 pm

کراچی: (روزنامہ دنیا) عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران سونا 2 ڈالر مہنگا لیکن مقامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی دیکھی گئی۔

عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران سونا 2 ڈالر مہنگا ہونے سے فی اونس سونے کی قیمت 1256 ڈالرہوگئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں 50 روپے کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد مقامی مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 59 ہزار 500 روپے سے گھٹ کر 59 ہزار 450 روپے ہوگئی۔ اسی طرح 43 روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 50  ہزار 968 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 780 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔