سونے کی فی تولہ قیمت 58800 روپے کی سطح پر مستحکم

Last Updated On 16 July,2018 05:10 pm

کراچی:‌ (دنیا نیوز) عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخ میں 2 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور فی اونس سونے کی قیمت 1242 ڈالر ہوگئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخ میں 2 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور فی اونس سونے کی قیمت 1242 ڈالر ہوگئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 58 ہزار 800 اور دس گرام 50411 روپے کی سطح پر مستحکم رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 765روپے پر برقرار رہی۔