نیویارک: (روزنامہ دنیا) نیویارک میں سونے کے نرخ 0.7 فیصد بڑھ کر 1230.89 ڈالر فی اونس جبکہ لندن میں نرخ 0.6 فیصد بڑھ کر 1229.23 ڈالر فی اونس ریکارڈ کیے گئے۔
امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے قرضوں پر سود کی شرح میں اضافے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تنقید کے باعث ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی ہے۔ نیویارک میں اسپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.7 فیصد بڑھ کر 1230.89 ڈالر فی اونس رہے۔ امریکی سونے کے سودے 7.10 ڈالر (0.6 فیصد) اضافے کے ساتھ 1231.10 ڈالر فی اونس طے پائے۔ لندن میں اسپاٹ گولڈ کے نرخ 0.6 فیصد بڑھ کر 1229.23 ڈالر فی اونس رہے۔