کراچی: (روزنامہ دنیا) عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخ میں 6 ڈالر کی کمی ہوئی اور فی اونس سونے کی قیمت 1208 ڈالر ہوگئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخ میں 6 ڈالر کی کمی ہوئی اور فی اونس سونے کی قیمت 1208 ڈالر ہوگئی، بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا ا ور فی تولہ سونے کی قیمت 55200، دس گرام سونے کی قیمت 47325 روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 720 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔