کراچی: (روزنامہ دنیا) بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، فی تولہ سونا 54 ہزار 750، دس گرام 46 ہزار 939 روپے ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران سونا 27 ڈالر کی کمی سے 1185 ڈالرفی اونس کا ہوگیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔ رپورٹ کے مطابق 7 روز کے دوران ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 54 ہزار 750 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 257 روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 46 ہزار 939 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 10 روپے کی کمی سے 740 روپے ہوگئی۔ ماہرین کے مطابق عمران خان کے وزیراعظم بننے سے سیاسی استحکام کی امیدیں اور امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں ریکوری کے نتیجے میں سونے کی مقامی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔