کراچی: (دنیا نیوز) ایک روز میں سونے کی قیمت میں 2000 روپے فی تولہ کا اضافہ ہوگیا۔
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں صرف 7 ڈالر کا اضافہ ہوا تو مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت اچانک 2000 روپے اضافے سے 58 ہزار 300 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ 10 گرام سونا 1715 روپے اضافے سے 49 ہزار 983 روپے کا ہوگیا۔ اس طرح 2 روز کے دوران مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2700 روپے فی تولہ بڑھ گئی۔