کراچی: (دنیا نیوز) عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا ہو گیا، ایک ہفتے کے دوران سونے کی قیمت میں 850 روپے فی تولہ کا اضافہ ہوا۔
گولڈ ڈیلرز کے مطابق سونا 400 روپے مہنگا ہو کر 55 ہزار 600 روپے فی تولہ ہوگیا ہے۔ ایک ہفتے کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں 850 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 10 گرام سونا 343 روپے اضافے سے 47 ہزار 668 روپے پر آگیا ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران 729 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
واضح رہے کہ عالمی منڈی میں سونا مہنگا ہونے سے مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 22 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 1207 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔