ایشین گیمز: پاکستانی باکسرز کی خراب کارکردگی پر عامر خان کا اظہار افسوس

Last Updated On 03 September,2018 07:41 pm

لندن: (روزنامہ دنیا) اٹھارویں ایشین گیمز میں پاکستانی باکسرز کی خراب کارکردگی پر برطانوی باکسر عامر خان نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 اٹھارویں ایشین گیمز میں پاکستانی باکسرز کی خراب کارکردگی پر برطانوی باکسر عامر خان نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایشین گیمز میں کسی بھی پاکستانی باکسر کے میڈل حاصل نہ کرنے پر افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کی مدد کرنا چاہتا ہوں تاہم پیشکش کا مثبت جواب نہیں دیا گیا۔

Advertisement