کراچی: (دنیا نیوز) سٹی بینک نے قوی امکان ظاہر کیا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف سے قرض کی درخواست رواں ماہ کرسکتی ہے، مالیاتی ادارہ اس بار ماضی کے مقابلے زیادہ کڑی شرائط بھی رکھ سکتا ہے۔
سٹی بینک کی تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت کے مقرر کردہ ماہرین بھی قرض کے حوالے سے آئی ایم ایف کا در کھٹکھٹانے کی تجویز دیں گے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے علاوہ اگر دیگر ذرائع سے مالی تعاون حاصل کیا گیا تو یہ اقدام سیاسی اور معاشی لحاظ سے زیادہ مشکلات پیدا کرسکتا ہے۔ سٹی بینک کے مطابق قرض پروگرام میں گئے تو آئی ایم ایف پہلے سے زیادہ کڑی شرائط رکھ سکتا ہے۔ مالیاتی ادارہ حکومت کو شرح سود اور بجلی کے نرخ بڑھانے کے علاوہ خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری اور روپیہ مزید کمزور کرنے کی پٹی پڑھا سکتا ہے۔